Friday, 27 October 2017



 پاکستان آرمی ایویایشن ماضی حا ل اور مستقبل 
مسلح کردار میں 
 تحریر دانش انور 
(حصہ:دوئم ( پارٹ  2 

کوبرا گن شپ 
  کوبرا گن شپ / اینٹی ٹینک ہیلی کاپٹر کیسے وجود میں آیا ؟ وہ کیا حالت تھے جن میں اسکی ضرورت کا احساس ہوا ، یقینا ضرورت ایجاد کی ماں ہے ، اور بیل کوبرا ( Bell Cobra ) اس کی شاندار مثال ہے ، ویتنام کی جنگ میں امریکی میرینز (US- Marines )کو ایسے ہتھیار کی کمی شدت سے محسوس ہوئی جو انکے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ پرواز کرکے نہ صرف انکی حفاظت کرے بلکہ ان کے قریب رہ کر دشمن کو تباہ بھی کرے ، جن لوگوں کو ویتنام کی جنگ سے متعلق ڈاکومینٹری فلمز یا فیچر فلمز دیکھنے کا اتفاق ہوا ہو وہ میری اس بات سے ضرور اتفاق کریں گے کے ان فلموں میں سیاہ مائل ٹھوس ہیلی کاپٹر نظر آتا ہے جو فوجیوں کو محاذ پر اتار کر واپس چلا جاتا ہے ، یہ مشہور اور معروف ہیلی کاپٹر بیل کمپنی کا یو ایچ ون ( Bell-UH-1 ) ہیلی کاپٹر ہے ، جس نے اس جنگ میں نہایت عمدگی سے اپنی ذمداریاں پوری کیں ،لیکن اس ہیلی کاپٹر کو مسلح کر کے وہ نتائج حاصل نہ ہو سکے جو جنگ میں درکار تھے ، لہٰذااس جنگ کے آزمودہ سپاہیوں اور افسروں نے تصور پیش کیا کہ کیوں نہ ایک نیا ہیلی کاپٹر تخلیق کیا جائے جو جنگ میں افواج کی قریب سے مدد کرسکے ، ایک دوران پرواز توپخانے کا کردار بھی نبھائے ، ابتداء میں یو ایچ ون کی حصوں میں ترمیم کرکے ایک نیا ہیلی کاپٹر وجود میں لایاگیا، جس کو ماڈل 209 اے ایچ 1 کو برا کا نام دیا (کوبرا نام منتخب کرنے کی وجہ بہت آسان ہے ، کوبرا زمین کے انتہائی قریب رہ کر بھی اڑ سکتا ہے گویا ایک سانپ جو زمین پر رینگ رہا ہو ) جس سے دشمن کے ٹینکوں ، توپخانے اور دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بنانا اس کے لیے نہایت آسان ہوگیا ، بیل کوبرا نے پہلی پرواز 7 ستمبر 1965 ء کو ایڈورڈ ائیر بیس سے کی ، ٹھیک اُسی دن کی جس دن پاک فضائیہ کے مشہور پائلٹ ایم ایم عالم اپنے ایف 86 سیبرسے فضا میں دشمن کے شکاریوں (ہاکر ہنٹرز۔Hawker Hunters) کا شکار کر رہے تھے ، جو پاکستان بھر میں آج بھی یوم فضائیہ کے طور پر منایا جاتا ہے ، اور قوم اپنے جری شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

No comments:

Post a Comment