Friday, 27 October 2017



 پاکستان آرمی ایویایشن ماضی حا ل اور مستقبل 
مسلح کردار میں 
 تحریر دانش انور 
(  حصہ:دوئم ( پارٹ  3 

کوبرا گن شپ میں اہم تبدیلیاں 
  جیسا تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کوبرا میں ابتدائی زمانے میں دو عدد توپیں استعمال کی گئیں جن میں ایک گھومنے والی و لکن کینن ( Rotary Vulcun Cannon ) استعمال ہوئی جس میں سے ایک چھ چھ نال کی تھیں ( 6 Barrel ) لیکن جلد ہی ان دونوں توپوں کو ایک کو تین دہانے کی ا کلوتی توپ سے بدل دیا گیا یہ فرق تصویر نمبر 1 اور تصویر نمبر 2کے 
تقابل سے باآسانی سمجھا جاسکتا ہے ۔



 کوبرا کے ابتدائی ماڈل کسی میزائل سے مصلح نہ تھے ، یہ کمی راکٹوں کے ذریعے اسکی فائر پاور بڑھاکر پوری کی جاتی رہی لیکن بعد میں اسکو ٹاؤ میزائل سے مسلح کر کے ایک تباہ کن ہتھیار میں تبدیل کردیا گیا ، جس سے اسکی حد ضرب میں اضافہ ہوا ۔
 کوبرا بطورٹینک شکن پاکستان آرمی کے ساتھ 
  کوبرا کے حصول کے لیے با قاعدہ حتمی معاہدہ 1983 ء میں طے پایا ، معاہدے کے مطابق امریکا نے پاکستان کو 22 کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا ، اسکے علاوہ ان ہیلی کاپٹروں کو اڑانے کی تربیت کے لیے پاکستان آرمی کے پائلٹس کی ٹریننگ کا اہتمام امریکن آرمی بیس فورٹ روکرز( Fort Ruckers ) پر کیا گیا ،9 جنوری 1985 ء کے دن کوبرا ہیلی کوپٹر کا پہلابیج امریکا سے کراچی پہنچ گیا ،ری اسمبل( ٹکڑوکو جوڑاگیا) اور ٹیسٹ فلائٹ کے بعد یہ کوبراہیلی کاپٹرز 16 فروری 1985 ء قاسم آرمی ایوی ایشن بیس ملتان کے لیے روانہ کردیے گئے (، قارئین کے لیے بتا تے چلیں کے ملتان میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیڈ کواٹرز اور ٹریننگ اسکول بھی موجودہیں ) ۔
17 مارچ 1985 ء کے دن قاسم آرمی ایو ی ایشن بیس پر ایک پروقار تقریب میں کوبرا پاکستان آرمی کا حصہ بن گئے ۔ ضرب مومن مشقوں میں کوبرا کی صلاحیتوں کی خوب جانچ ہوئی ، کوبرا کا خوف اب سرحد پار محسوس کیا جاسکتا تھا، بھارت نے روس سے گن شپ ہیلی کاپٹر کی فرمائش کردی ، باجود اس کے
افغانستان میں روسی ساختہ مِل ایم آئی 24 ( Mil Mi-24 ) پر کیا گزری نظر آچکا تھا نومبر 83 ء میں بھارت نے ایم آئی 25 جو کے ایم آئی24 کا ایکسپورٹ ورژن ہے حاصل کرلیا ، بھارتی وایو سینا (بھارتی فضائیہ) میں انکو اکبر کا نام دیا گیا ۔
 پاکستانی کوبرا اس وقت کن ہتھیاروں سے مسلح ہیں؟اسکی کیپیبلیٹیز کیا ہیں ؟ پاکستان آرمی میں شامل کوبرا ہیلی کا پٹر کا بنیادی ہتھیار تین نال کی والی توپ ہے ،مزیداس کے علاوہ روایتی اینٹی ٹینک راکٹ اور ٹاؤ (TOW )ٹینک شکن میزائل قابل ذکر ہیں ، 28 فروری 2002 ء کو پاکستان نے پہلی بار کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹر کو رات میں استعمال کرتے ہوئے ٹھیک ٹھیک نشانہ لینے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔
یکم فروری2007 ء میں مزید کوبرا اے ایچ 1- ایف نے پاک آرمی کو جوائن کیا جو اس وقت کوبرا ٹینک شکن کا اسٹینڈرڈ ماڈل ہے ،جس کی تفصیل
http://www.washingtonpost.com/wp-dyn/content/article/2007/02/02/AR2007020200444_pf.html
 یہ پوری طرح نائٹ کیپیبل کوبرا ہیں ، جیسا کہ پہلے ذکر کیا جاچکا پاکستان نے یہ صلاحیت 2002 میں حاصل کرلی تھی ، لیکن نئے ہیلی کاپٹر بھی اس صلاحیت کے ساتھ ہیں ، ایسے ہی ایک اور کھیپ دیگر ہیلی کاپٹرو ں کے ساتھ اکتوبر 2007 ء میں پاکستان آرمی کا حصہ بنی ۔


سُپر کوبرا اے ایچ 1- ( جس کی اضافی تفصیل آگے اسکے الگ سیکشن میں بھی موجود ہے )کس طرح پاکستان آرمی کا حصہ بنا یہ اایک دلچسپ باب ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی نے شورش زدہ علاقوں میں کاؤنٹر انسر جنسی رول کے لیے اپاچی اے ایچ- 64 یا سُپر کوبرا اے ایچ ون زی میں سے کوئی ایک ہیلی کاپٹر درکارتھا ،لیکن امریکا بہادر نے صاف انکار کردیا کہ پاکستان کو ان دونوں تباہ کن ہیلی کاپٹروں میں کوئی بھی ایک ہیلی کاپٹر فراہم نہیں کیا جاسکتا، پھر جنگ میں شاندار فائر پاور کے حامل ہیلی کاپٹر کی اشد ضرورت پر پاکستان نے برادر ملک ترکی سے رجوع کیا جو اپنے ٹی 129 اٹیک ہیلی کاپٹر کے لیے ایک نئے خرایدار کی تلاش میں تھا ، پاکستان کی دلچسپی دیکھ کر اس نے شاندار پیشکش کردی ( جس کا ذکرٹی 129 کے باب میں موجود ہے) اس کے علاوہ عظیم دوست ملک چین نے پاکستان کو تین عدد زیڈ 10- / Z-10 تحفہ تن دیدیے ساتھ ہی مزید کی پیشکش بھی کردی ، چین اور ترکی کے پیشکش کے بعد امریکی حلقوں میں کھل بلی مچ گئی یہ کیا ہمار ا سودا کوئی لے جائے ؟ امریکا نے معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بالآخرپاکستان کو سوپر کوبرا کی پیشکش کردی ، جس کو پاکستان نے فراخدلی سے منظور کرلیا( گو کے چین اور ترکی کی پیشکش کا باب ابھی بند بھی نہیں ہوا کیونکہ پاکستان کو اپنے پرانے کوبرا جو اسی کی دہائی میں خریدے گئے تھے کا متبادل درکار ہے)۔ 
( جاری ہے )



 پاکستان آرمی ایویایشن ماضی حا ل اور مستقبل 
مسلح کردار میں 
 تحریر دانش انور 
(حصہ:دوئم ( پارٹ  2 

کوبرا گن شپ 
  کوبرا گن شپ / اینٹی ٹینک ہیلی کاپٹر کیسے وجود میں آیا ؟ وہ کیا حالت تھے جن میں اسکی ضرورت کا احساس ہوا ، یقینا ضرورت ایجاد کی ماں ہے ، اور بیل کوبرا ( Bell Cobra ) اس کی شاندار مثال ہے ، ویتنام کی جنگ میں امریکی میرینز (US- Marines )کو ایسے ہتھیار کی کمی شدت سے محسوس ہوئی جو انکے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ پرواز کرکے نہ صرف انکی حفاظت کرے بلکہ ان کے قریب رہ کر دشمن کو تباہ بھی کرے ، جن لوگوں کو ویتنام کی جنگ سے متعلق ڈاکومینٹری فلمز یا فیچر فلمز دیکھنے کا اتفاق ہوا ہو وہ میری اس بات سے ضرور اتفاق کریں گے کے ان فلموں میں سیاہ مائل ٹھوس ہیلی کاپٹر نظر آتا ہے جو فوجیوں کو محاذ پر اتار کر واپس چلا جاتا ہے ، یہ مشہور اور معروف ہیلی کاپٹر بیل کمپنی کا یو ایچ ون ( Bell-UH-1 ) ہیلی کاپٹر ہے ، جس نے اس جنگ میں نہایت عمدگی سے اپنی ذمداریاں پوری کیں ،لیکن اس ہیلی کاپٹر کو مسلح کر کے وہ نتائج حاصل نہ ہو سکے جو جنگ میں درکار تھے ، لہٰذااس جنگ کے آزمودہ سپاہیوں اور افسروں نے تصور پیش کیا کہ کیوں نہ ایک نیا ہیلی کاپٹر تخلیق کیا جائے جو جنگ میں افواج کی قریب سے مدد کرسکے ، ایک دوران پرواز توپخانے کا کردار بھی نبھائے ، ابتداء میں یو ایچ ون کی حصوں میں ترمیم کرکے ایک نیا ہیلی کاپٹر وجود میں لایاگیا، جس کو ماڈل 209 اے ایچ 1 کو برا کا نام دیا (کوبرا نام منتخب کرنے کی وجہ بہت آسان ہے ، کوبرا زمین کے انتہائی قریب رہ کر بھی اڑ سکتا ہے گویا ایک سانپ جو زمین پر رینگ رہا ہو ) جس سے دشمن کے ٹینکوں ، توپخانے اور دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بنانا اس کے لیے نہایت آسان ہوگیا ، بیل کوبرا نے پہلی پرواز 7 ستمبر 1965 ء کو ایڈورڈ ائیر بیس سے کی ، ٹھیک اُسی دن کی جس دن پاک فضائیہ کے مشہور پائلٹ ایم ایم عالم اپنے ایف 86 سیبرسے فضا میں دشمن کے شکاریوں (ہاکر ہنٹرز۔Hawker Hunters) کا شکار کر رہے تھے ، جو پاکستان بھر میں آج بھی یوم فضائیہ کے طور پر منایا جاتا ہے ، اور قوم اپنے جری شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

 آرمی ایو ایشن کا حربی کردار ( مختصر اً) 

 پاکستان آرمی ایویایشن ماضی حا ل اور مستقبل 
مسلح کردار میں 
by Danish Anwer
  part 1
پاکستان کی تاریخ پر جب بھی جنگوں کا تذکرہ چھڑتا ہے ، تو ذہن میں جنگ 65 ء اور 71 ء کی جنگوں میں فلمائے 
گئے مناظر آجاتے ہیں ،اور ساتھ ہی شہداء کا ذکر خون گرمانے لگتا ہے ، انہی جنگوں میں پاکستان آرمی ایویشن نے اپنا لوہا منوایا ، حا لانکہ یہ مختصر سا فضائی بیڑا کوئی حربی کارروائی تو نہ کرسکتا تھا ، لیکن اسکی خدمات جنگ میں کسی مسلح دستے سے کسی طور کم بھی نہیں تھیں ،چاہے پاک فوج کے شہداء کے جسد خاکی ،زخمیوں کے میدان جنگ سے انخلا ، میدان جنگ میں تازہ دم افواج اور سازو سامان کی فراہمی اور سب سے بڑھ کر پُر خطر جاسوسی مشنز (جن میں اکثر مشن بغیر کسی حفاظتی حصار کے پاک آرمی ایویشن نے مکمل کیے)کو کامیابی سے پورا کیا ۔
سرد جنگ کے عروج پر بین الاقوامی افق پر تیزی سے تبدیلیاں رونماں ہورہی تھیں ، روس اور امریکا ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف تھے ، حالات نے کروٹ بدلی 1979 ء میں جب روسی مسلح افواج برادر اسلامی ہمسائے افغانستان میں داخل ہوئیں تو پاکستان کی قومی سلامتی کو بھی براہ راست خطرے میں آگئی ،امریکا کو بھی خطے میں ایک اہم اتحادی کی اشد ذضرورت محسوس ہوئی جو روس کے بڑھتے ہوئے عزائم کے آگے بند ھ باند سکے امریکا نے وقت کو غنیمت جانا اور پاکستان کو اتحاد کی پیشکش کی لیکن یہ مونگ پھلی کے دانو ں ( جو محض 40 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے ) کی حیثیت رکھتی تھی کیوں کہ کارٹر انتظامیہ کو صورتحال کی سنگینی کا صحیح انداز ہ ہو ہی نہ سکا تھا ، تاہم ریگن انتظامیہ نے ایک معقول رقم (3.2 بلین )جس میں فوجی سازو سامان بھی شامل تھا ،وہی وقت مسلح افواج کو نئے سازو سامان سے آراستہ کرنے کا بھی تھا پاکستان کو پیشکش کی ، پاکستان کوئی امیر صنعتی ملک تو نہ تھا(اور نہ اب ہے ) ،پاکستان کی معیشت کا 
دارومدار ہمیشہ سے ہی زراعات پرہی رہا مزید یہ کہ اسکی مشرقی سرحدوں پر ہمیشہ خطرہ ہی رہا ، لیکن یہ خطرہ اس بار 
مشرق سے نہیں بلکہ مغرب سے تھا پاکستان نے اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی پیشکش قبول کرلی ، 

 اس حوالے سے فوجی سازو سامان میں جن دو چیزوں کا خاص طور پر پاکستان نے تقاضہ کیا ان میں جنرل ڈائن مکس کے  ایف 16 اور بیل کمپنی کے کوبرا گن شپ قابل ذکر تھے۔

  ایف 16 کے بارے میں کون نہیں جانتا ہمارے قارئین کی خاصی تعداد اس کے بارے میں کافی کچھ معلومات رکھتی ہے ، لیکن کوبرا گن شپ کا معاملہ تھوڑا مختلف ہے ، یہ کیسے وجود میں آیا ، اسکے بنانے میں کیا سوچ کار فرما تھی ، اسکی اہلیت کیا ہے ، اسکی آپریشنل ہسٹری کیسی رہی ، اور آگے مزید اس میں کیا تبدیلیاں آرہی ہیں ، مزید اسکے کاؤنٹر پارٹس یا اس میدان کے اور کونسے کھلاڑی اس وقت موجود ہیں جو اینٹی ٹینک رول ، قریب سے بری فوج کی مدد کرنیکی صلاحیت  continue  رکھتے ہیں انکی خوبیا ں اور خصوصیات کیا ہیں ،قارئین کی کے لیے پیش ہے ۔

Wednesday, 8 February 2017

گن بوٹ راجشاہی کی کہانی

16 دسمبر 1971 ہماری تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔ اگر ہمارے بس میں ہوتا تو شائد یہ دن کیلنڈر سے ہی کھرچ دیتے۔ قیام پاکستان کے بعد  اپنوں اور پرایوں کی آنکھوں میں کھٹکتے پاکستان کی تاریخ بھی عجیب تاریخ ہے۔ مُنیر نیازی مرحوم کا یہ شعر ہماری بہترین تصویر کشی کرتا ہے "اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو، میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا"۔ بھٹو نے مجیب کا مینڈیٹ تسلیم نہ کر کے جس مکروہ عمل کی بُنیاد رکھی وہ پاکستان کی شکست و ریخت پر منتج ہوئی۔ فوجی آپریشن نے اس مکروہ عمل کو مہمیز کیا کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جُھک گئے اور آج بھی دل زخمی ہیں۔ میں آج آپ سے نہ تو بھٹو پر بات کرنا چاہتا ہوں، نہ ہی مجیب پر، نہ ہی یحیٰی خان اور نہ ہی نیازی پر۔ عالمی اور خطے کی طاقتوں کا کیا کردار تھا یہ بھی میرا موضوع نہیں۔ میں آج آپ کو ایک کہانی سُنانا چاہتا ہوں، ایک ایسی کہانی جو ہم نے طاق نسیاں کے سپرد کر دی۔ بلامبالغہ سقوط ڈھاکہ میں شرمناک کردار بھی تھے اور شرمناک کہانیاں بھی لیکن ان پُرآشوب حالات میں بھی ایسے کردار موجود تھے اور ایسی کہانیاں بھی موجود تھیں جن پر ماضی، حال اور مستقبل میں بھی پاکستان اور پاکستانی فخر کر سکتے ہیں۔ لیکن افسوس، ہم اپنے اصل ہیروز کی قدر نہیں کرتے اور ولنز کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔ یہ کہانی مجھے اس لئے یاد آ گئی کہ سقوط ڈھاکہ کی آڑ میں افواج پاکستان پر تبرا اور ٹھٹھہ اڑانے کے دن آنے والے ہیں۔ یہ کہانی شروع ہوئی تلہ گنگ میں واقع ایک گاؤں دندہ شاہ بلاول میں جب وہاں فوجی پس منظر رکھنے والے گھرانے میں 10 اکتوبر 1946 کے دن ایک بچہ کی پیدائش ہوئی۔ دادا ملک محمد خان نے اپنے پوتے کا نام سکندر حیات خان رکھا۔ سکندر حیات خان کے والد ملک طیب خان نیوی سے وابستہ تھے۔ سکندر حیات خان کو ابتدائی تعلیم کے بعد ملٹری کالج، جہلم میں داخل کروا دیا گیا۔ ان کے والد پاکستان نیوی سے وابستہ تھے اس وجہ سے نوجوان سکندر حیات خان پاکستان نیوی سے مانوس تھے، اسی لئے انہوں نے جون 1968 میں پاکستان نیوی کا انتخاب کیا۔ 16 دسمبر 1971 کو انہیں سقوط ڈھاکہ کی اطلاع مل چکی تھی، قانونی طور پر وہ جنگی اسیر تھے لیکن یہ بھی جانتے تھے کہ ہر جنگی قیدی فرار کی کوشش کا حق رکھتا ہے۔ سکندر حیات خان پی این ایس راجشاہی پر تعینات تھے اور یہ جہاز ہندوستانی جنگی جہازوں کی بمباری کا نشانہ بن چُکا تھا۔ جہاز کے کمانڈر لیفٹیننٹ محمد احمد کے زخمی ہونے کے بعد پی این ایس راجشاہی کی کمان سکندر حیات خان کے سپُرد کی گئی۔ پی این ایس راجشاہی کے ہل میں کم بیش 70 سوراخ موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے انجن سلامت تھا۔ چٹا گانگ کی بندرگاہ بھارتی بحریہ کے محاصرے میں تھی اور بارودی سُرنگیں بھی بچھا دی گئی تھیں۔ ایسے میں سکندر حیات خان نے پاکستان نیوی کے اثاثے کو دشمن کے ہاتھ میں جانے سے بچانے کا فیصلہ کیا۔ بہت جلدی میں فرار کا منصوبہ بنایا گیا اور نزدیک ترین اسلامی برادر ملک ملائشیا کی بندرگاہ پیننگ جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 16 اور 17 دسمبر کی رات تین بجے پی این ایس راجشاہی نے ایک پُر خطر مہم کا آغاز کیا۔ جہاز میں مقررہ تعداد سے دُگنے افراد تھے، جن میں 43 جوان پاکستان نیوی، 2 افسران پاکستان ائیرفورس اور 1 افسر پی آئی اے کے شامل تھے۔ چٹا گانگ سے پیننگ کی بندرگاہ ایک ہزار میل کے فاصلے پر تھی اور جہاز کے عملے کے پاس کسی قسم کا رہنما چارٹ بھی موجود نہیں تھا۔ دُشمن ہر سمت میں صرف موجود ہی نہیں تھا بلکہ چوکس بھی تھا اس پر فتح کا نشہ الگ۔ ایسے میں ساحل کے قریب کا راستہ اختیار کیا گیا، تاکہ گن بوٹ کی آواز ساحل کے شور میں مدغم ہو جائے۔ ریڈیو اور ریڈار کو بھی خاموش رکھا گیا تاکہ دشمن کو پی این ایس راجشاہی کے فرار کی خبر نہ ہو۔ وقت تیزی سے گذرتا ہے لیکن ایسے حوصلہ آزما لمحات میں وقت بھی اپنی تیزی طراری بھول جاتا ہے۔ پی این ایس راجشاہی کا شیر دل کریو اپنی طیارہ شکن توپوں کے ساتھ دشمن کی کسی بھی کاروائی کا جواب دینے کے لئے تیار تھا۔ پھر وہ لمحہ آیا جس کے لئے پاک سر زمین کے یہ سپوت سر ہتھیلی پر لے کر نکلے تھے۔ کمانڈر سکندر حیات خان کی قیادت میں یہ جانباز بھارتی بحریہ کا محاصرہ توڑنے میں کامیاب ہو چکے تھے۔ 5 دن کی جان گسل تگ و دو کے بعد جب پیننگ کی بندرگاہ دکھائی دی تو پی این ایس راجشاہی کے مسافر اللہ کے حضور سربسجدہ ہو گئے۔ برادر اسلامی ملک ملائشیا کی بحریہ نے پی این ایس راجشاہی کا خیر مقدم کیا اور ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچائیں۔ یہاں تھوڑا سا تزکرہ ملائشیا میں آباد پاکستانیوں کا بھی ہو جائے، جن کے مالی اور اخلاقی تعاون سے تین دن کے بعد 24 افراد اور 20 دن کے بعد مذید بیس افراد پی آئی اے کی پرواز سے کراچی بھیج دیئے گئے۔ 10 فروری 1972 کے دن کمانڈر سکندر حیات خان کریو کے 7 ارکان کے ساتھ کراچی کی بندرگاہ میں پی این ایس راجشاہی کو لے کر داخل ہوئے۔ جہاں پاکستان کے ان بہادر سپوتوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان نامساعد حالات میں پی این ایس راجشاہی کے کمانڈر پی این نمبر 1061 لیفٹیننٹ سکندر حیات خان نے جس غیر معمولی جرات اور فراست کا مظاہرہ کیا اس کے لئے سکندر حیات خان کو ستارہ جرات سے نوازا گیا۔
Thanks to Tamoor Saify for such a glorious account !

Tuesday, 7 February 2017

گنگاسازش1971
 یہ 30 جنوری 1971 کی ایک صبح تھی سری نگر ایئر پورٹ پر روز مرہ کی زندگی رواں دواں تھی ، سری نگر سے جموں روانگی کے لیے گنگا ( فوکر ایف 27 ) نے اپنی معمول کی پرواز کے لیے تیارتھا ، گو کہ منزل جیسے کہ بتایاجا چکا ہے کہ جمو ں تھی ، لیکن پرواز سے کچھ دیر پہلے دو کشمیر لڑکے جن کی عمریں سولہ سے کم تھیں،ایک کھلونا پستول کی مدد سے طیارہ ہائی جیک کر لیا،جہاز کی منزل اب جموں نہیں بلکہ مغربی پاکستان کا دارلحکومت لاہور تھا ، جہاز لاہور لینڈ کرگیا ، یہ جہاز کیو ں اغوا کیا گیا جہاز کے اغوا کاروں نے لاہور پہنچ کر خو د کو کشمیر حریت پسند ظاہر کیا ، دنیا کے اخبارات ،رسائل اور میڈیا پر اس کوواقعہ کو خوب پزیرائی ملی کہ کس طرح کم عمر لڑکو ں نے ایک طیارہ اغوا کرلیا ، اس سارے کھیل کے پیچھے اصل مرکزی خیال کیا تھا کوئی نہیں جانتا تھا ،لیکن جب اس وقت ایک بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایئر پورٹ پر ان ہائی جیکرز کا استقبال کیا ، گویا یہ ہائی جیکرز ان کے اپنے بچے ہیں،تو دنیا میں یہ تاثرگیا کہ پاکستان کی سرپرستی سے یہ کام ہواہے ،یا کم از کم کسی نہ کسی سطح پر اس کو نوکر شاہی کی آشیرواد ملی ہوئی ہے ، اس سے پہلے دنیا اس پر اپنا رد عمل دیتی ، اگلی صبح خالی جہاز کنگا کو دھماکے سے اڑادیا گیا ،اس پربھارت نے نپا تلاردعمل دیا اس نے اپنے طیارے کا معاوضہ اور مسافروں کی بحفاظت واپسی کا تقا ضہ کیا ،اس سے قبل پاکستان کوردعمل دیتا بھارت نے مغربی پاکستا ن سے مشرقی پاکستا ن کا فضائی راستہ بند کردیا ، اب کوئی پاکستانی طیارہ بھارت کی فضائی حدوداستعمال نہیں کرسکتا تھا ، اس سارے کھیل میں پاکستان نے کیا پایا یہ تو کبھی سامنے نہیں آیاسوائے اس بد نامی کے جو اسکے شہریوں کے نا کردہ گناہوں کی وجہ سے اسکے حصے میں آئی، لیکن بھارت کے اقدام کے بعد ہی کسی حد تک حکومت کوسنگینی کا احساس ہوا ، ان ہائی جیکرزکیساتھ آگے کیا ہوا یہ اس کالم کا مو ضو ع نہی پھر کبھی اس پر ضرورتفصیل سے بات ہوگی،بس اتنا ہی بہتر ہو گا کہ اس کھیل کا نقتہ آغاز تھا جس کو ہم مشرقی پاکستان میں بھارتی مداخلت کا آغاز ضرور کہہ سکتے ہیں