
کشن گنگا پراجیکٹ سے پاکستان کا پانی بند کرنے کے بعد بھارت کے مزید کیا عزائم ہو سکتے ہیں اس امرکا اندازہ اس کی
ہتھیاروں کی نئی وش لسٹ (Wish List ) سے با خوبی لاگیا جاسکتاہے ، وہ بین الاقوامی طور پربھارت ایک بڑا خریدار کے طورپر سامنے آیا ہے ،ہر ملک اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتا ، پر بھارت کا ماضی اس کے دفا ع سے زیادہ پڑوسی ممالک میں مداخلت کا گواہ رہا ، خطے میں پاکستان کا مستحکم ہوتا معاشی چہرا بھارت کو نہیں بھا رہا ، کشن گنگا کے بعد اب بھارت کیا کرنا چاہ رہا ہے اور اس کی ہتھیاروں کی خریداری فہرست کیا کہانی سنا رہی ہے ، اس پر نظر ڈالتے ہیں ۔کشن گنگا پراجیکٹ سے پاکستان کا پانی بند کرنے کے بعد بھارت کے مزید کیا عزائم ہو سکتے ہیں اس امرکا اندازہ اس کی ہتھیاروں کی نئی وش لسٹ (Wish List ) سے با خوبی لاگیا جاسکتاہے ، وہ بین الاقوامی طور پربھارت ایک بڑا خریدار کے طورپر سامنے آیا ہے ،ہر ملک اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتا ، پر بھارت کا ماضی اس کے دفا ع سے زیادہ پڑوسی ممالک میں مداخلت کا گواہ رہا ، خطے میں پاکستان کا مستحکم ہوتا معاشی چہرا بھارت کو نہیں بھا رہا ، کشن گنگا کے بعد اب بھارت کیا کرنا چاہ رہا ہے اور اس کی ہتھیاروں کی خریداری فہرست کیا کہانی سنا رہی ہے ، اس پر نظر ڈالتے ہیں ۔ بھارتی کابینہ نے اپنے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا پر جانے سے پہلے ( بحوالہ jane’s 360 مورخہ 22 ستمبر 2015 ) اپاچی گن شپ کی خریداری کی منظوری دیدی ہے (اس کے ساتھ بوننگ سے ہی چینوک سی ایچ – 47 کی منظوری بھی بھارتی وزارت خزانہ نے دیدی ہے ) ، اپاچی ایک آزمودہ کار ہتھیار ہے ، اس کا اسلحہ خانہ سیع ، اسکے انجن ( ٹی700- ) جاندار ، اور ایویونکس انتہائی شاندار ہیں ، بہت پُھرتیلا ہیلی کاپٹر ہے ، اسکی آپریشنل ہسٹری متاثر کن ہے ۔ بھارت کے لیے اپاچی اور چینوک کا سودا ،کیا یہ کسی نئے میدان جنگ کی طرف پیش قدمی ہے ؟ اے ایچ – 64 اپاچی خلیج کی پچھلی اور حالیہ جنگوں میں اور افغانستان میں اپاچی کی کارکردگی کسی شک و شبہ کے بغیر کے شاندار رہی بھارت نے اپاچی کا انتخاب کیوں کیا ،اور وہ اس کے حصول کے بعد مزید کیا حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے ،جواب آسان اور سادہ بھارت کو کولڈ اسٹار ڈاکٹرین کے لیے جو کچھ درکار ہے وہ اپاچی اور چینوک ڈیل میں اسکو اسکا بیشتر مل رہا ہے ،دوست سوال کریں گے وہ کیسے ؟اس کے بارے میں صرف اتنی سی بات کافی ہے ، کہ بھارت کو سرحد کے اس پار آنے کے لیے جو رفتار درکار ہے ،چاہے وہ فوج لانے کی صور ت میں ہو یا کسی مخصوص علاقے پر اچانک بمباری کی شکل میں ، یہ ہی صلاحیت یہ دونوں ہتھیار ( اپاچی اور سی ایچ 47 چینوک )،وہ رفتاراور طاقت مہیہ کر رینگے ،جو کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرین کے لیے اس کو درکار ہے مئی 1999 کے امریکی دفاعی جریدہ (al Armed Forces Journ )صفحہ نمبر 58 پر ایک مضمون ( Combination UnBeatable) شائع ہوا جس میں مستقبل کی امریکی ہیلی فورس پر تجزیہ پیش کیا گیا ،اور بتایا گیا کہ وہ چار اقسام کے ہیلی کاپٹرزمستقبل میں امریکا کو ہر قسم کی سرجیکل اسٹرائیکس کے قابل بنائیں گے، کمانچی جو اسٹیلتھ گن شپ ہیلی کاپٹر ہوا کرتا تھا ، خاص کامیابیاں نہ ملنے کی وجہ سے یہ پرجیکٹ ختم کردیا گیا ، لیکن باقی ماندہ تین ہیلی کاپٹر جن میں اپاچی اے ایچ 64- بکتر بند دستوں اور مورچوں میں محفوظ فوج پر حملوں کے لیے ، بلیک ہاک فوری ہلکے ہتھیاروں سے مسلح دستوں کو اتارنے اور انکے انخلا کے لیے ، اور چینوک سی ایچ 47- ہیوی لفٹ رول کے لیے پسند کیے گئے بھارت کی وایو سیہنا ( بھارتی فضائیہ) میں شامل ہونے والے یہ دو ہیلی کاپٹرز، کسی خاص مہم جوئی کا حصہ تو بنے نہیں جارہے ، سیاچن کے کیس میں یہ بات ہمار ے مشاہدے میں آئی کہ الیوٹ II لاما کی خریداری کن حالات میں ہوئی،اس کا جواب حاضر ہے کہ 1980 میں بھارت نے تقریباً 250 لائسنس بلڈ چیتا( Alloute II Lama ) فرانس کی سڈ ایوی ایشن کے تعاون سے بنائے ، ان ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے پیچھے سیاچن کے محاذ گرم کرنے کا فلسفہ تھا ، لاما 4000 میٹرز پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اور سیاچن میں خوب استعال کیا گیا، سیاچن میں کامیابی کے لیے اس ہیلی کاپٹر کا کردار کلیدی رہا ، اس محاذ جنگ پر بعد میں پاکستان کو بھی اسی ہیل کاپٹر کا استعمال کرنا پڑا،(بحوالہ کتاب History of Pakistan Army Aviation1947-2007 ) اور مشہور بھارتی ویب سائٹ میں اسکا تذکرہ موجود ہے، http://www.bharat-rakshak.com/IAF/Galleries/Aircraft/Current/Helicopters/Cheetah/ کیونکہ اسکے علاوہ اس وقت عالمی منڈی میں کوئی اور ہیلی کاپٹر اتنی بلندی پر پہنچ نے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا جو پاکستان کی قوت خرید میں ہوتا، آج جب بھارت چینوک بھی خرید رہا ہے اپاچی بھی لے رہا ہے اور اسکا اپنا تیار شدہ گن شپ زیادہ بلندی پر جانے کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے اسکے پیچھے کیا محرکات ہوسکتے ہیں ؟خطے کاامن تباہ کرنے کے لیے کہیں بھارت کوئی ایسی کارروائی کرنے کا ارادہ تو نہیں رکھتا ، کم از کم بھارتی میڈیا جو زبان آج کل استعمال کر رہا ہے ، اس میں کم از کم یہی تاثر مل رہا ہے ۔میری اس بات کی تصدیق وہ لوگ ضرور کریں گے جو بھارتی میڈیا کے تیور دیکھ رہے ہیں ۔بھارتی حکومت کی سیاسی چالیں کس نوعیت کی ہیں ،امریکامیں اقوام متحدہ میں انکے لیڈرز کی تقاریر کا مرکز ی نکات کیا تھے، اسکے عزائم سے صاف ظاہر ہے( بھارت کی موجودہ قیادت امریکی دوستی پر انحصار کرتے ہوئے نظر آرہی ہے ، اسکا خیال ہے کہ امریکا اس کی پاکستان کے خلاف ہر طرح سے مدد کرنے پر تیار ہوجائے گا اگر وہ امریکا اور دنیا کو یہ بات باور کرانے میں کامیاب ہوجائے کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے ، کم از کم انکا میڈیا یہی پیغام نشر کررہا ہے ) ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹد کالائٹ کامباٹ ہیلی کاپٹر بھارت مقامی سطح پر اپنا ایک گن شپ ہیلی کاپٹر بھی بنا رہاہے ، یہ ہیلی کاپٹر ابھی فضائیہ میں ابھی شامل نہیں ہوا ،ہال لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹرکی پہلی پرواز 2010 ء میں ہوئی ، بھارت کے اس ہیلی کاپٹر کی سروس سیلنگ (یعنی یہ ہیلی کاپٹر کتنی بلندی پر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسکی سروس سیلنگ 6500 میٹر بتائی جارہی ہے )پر زیادہ انحصارکر رہا ہے ، جویہ بات سمجھنے میں مدددیتی ہے کہ بھارت کی اگلی جنگی تیاری کو نوعیت کیاہے ، یہ یوں کہیے کہ بھارت کیا ارادے رکھتا ہے ،بھارتی ذرائع سے جو تصویر جاری کی گئی ہے بھارتی لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر کی اسکو سیاچن کے پاس کہیں کھڑے ہوئے دکھایا گیا ہے ، کیا یہ تصویر ایک پور اپیغام رکھتی ہے ۔مجموعی طور پر فی الحال 114 ہیلی کاپٹر کی پیداوارمتوقع ہ، یہ ہیلی کاپٹر دنیا میں پائے جانے ولے گن شپس میں دوسرا سست ترین ہیلی کاپٹر ہے ، کیا اٹیک ہیلی کاپٹر سست ہونا چاہیے ؟ بھارت کا اس کی سستی کے بجائے اسکی زیادہ بلندی پر جانیکی خواہش کیو ں ہے مزیدتفصیلات دنیا کے سست ترین پر زیادہ زیادہ بلندی پر جانے کی صلاحیت اس جانب اشارہ ہے اور بظاہر یہ صاف نظر آرہا ہے کہ بھارت شمالی خطے میں کسی نئے محاذجنگ کھلونے کی تیار ی میں مصروف ہے ، امریکا سے بلندی پر گولا باری کرنے کے لیے ایم 777 ہوئٹزرس(وزن میں میں ہلکی ہونے کی وجہ سے ایم 777 کو سی ایچ 47 چینوک ہیلی کاپٹر سے بلندپہاڑی علاقوں میں با آسانی پہنچا یا جا سکتا ہے ) جنگی تاریخ کا تجزیہ کرنے والے یہ بات جانتے ہیں کے کارگل کی جنگ میں بوفور توپوں کا کردار کیسا رہا ،اسی کردار کو ذہن میں رکھتے ہوئے بھارتی حکمت عملی بنانے والوں نے ایم 777 کا انتخاب کیا ، بھارت کولڈ اسٹار ٹ کو تو پاکستان کے ننصر میزائل نے فیل کردیا تھا اور پاک افواج دشمن کی حالیہ خریداریوں پر نظر رکھے ہوئے ہے ،اور یقیناوہ آگے بھی سرخروں ہوں گی
No comments:
Post a Comment